نئی دہلی// انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے مہینے انگلینڈدورے پرجانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ممبئی میں لازمی کوارنٹین میں آنے کے لئے چارٹرپروازوں کا انتظام کیا ہے ۔ صحت کے خطرات کے پیش نظر بدھ کی صبح دہلی اورچنئی میں دوپروازیں کھلاڑیوں کو لے جانے کے لئے تیاررہیں گی۔ اس کے لئے کھلاڑیوں کونزدیکی پک اپ پوائنٹ تک پہنچنے کے لئے کہا گیا ہے ۔بنگلور میں موجودکھلاڑیوں کو چنئی جانے کے لئے کہا گیا ہے ، جہاں سے ممبئی پہنچنے سے پہلے پرواز حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگی، جبکہ دہلی سے روانہ ہونے والی پرواز براہ راست ممبئی میں اترے گی اورکھلاڑی فوراً کوارنٹین میں چلے جائیں گے ۔پہلے سے ہی ممبئی میں رہ رہے کھلاڑی کچھ دنوں تک ہوم کوارنٹین میں رہنے کے بعد 24 مئی کو کوارنٹین میں شامل ہوں گے ۔کولکاتا سے کوئی چارٹر پروازدستیاب نہیں ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے سبب دہلی میں کچھ دنوں تک کوارنٹاین میں رہنے کے بعد پیر کو بنگال میں اپنے گھرلوٹے ردھیمان ساہا کچھ دنوں بعد کمرشیل پروازسے ممبئی پہنچیں گے ۔ ان کے 24 مئی کو ممبئی پہنچنے کی امیدہے ۔بی سی سی آئی کے مطابق ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے لئے دوجون کو پرواز بھرسکتی ہے ۔ اس سے پہلے اسے کچھ دنوں تک سخت کوارنٹاین سے گزرناہوگا۔ انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم ساوتھمٹن میں جمع ہوگی اوریہاں اسے پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہیں پر ٹیم 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کافائنل کھیلے گی۔یواین آئی۔الف الف