جموں//انڈین آرٹ سنٹرنے سیوہارٹیکلچرکے اشتراک سے پینٹنگ مقابلہ اورانعاما ت تقسیم کاری کے سلسلے میں ایک تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران وائس چیئرمین جے اے کے ایف ای ڈی منیش شرمامہمان خصوصی جبکہ سیکریٹری بی جے پی یوتھ ایڈوکیٹ ایشانت گپتامہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر پروگرام کی صدارت سینئربی جے پی لیڈراجے پرگال کررہے تھے ۔اس دوران پرنسپل شکھشانکتین ہائرسکینڈری سکول رامیشورمینگی خصوصی مہمان تھے۔اس دوران تقریب میں کثیرتعدادمیں طلباءنے پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیااوراپنے ہنرکامظاہرہ کیا۔منیش شرمانے جموں وکشمیرکی ثقافت کوترقی دینے کےلئے ایسی تقریبات کے انعقادکی ضرورت پرزوردیااورطلباءکی پینٹنگ کودیکھ کران کی ستائش کی۔اجے پرگال نے کہاکہ موجودہ وقت میں ضروری ہوچکاہے کہ نوجوانوں کوثقافت کے ساتھ جوڑنے کےلئے سرگرمیوں کاانعقادکیاجائے۔اس موقعہ پراعزازی مہمانوں میں ڈاکٹرپرشانت بخشی ایسوسی ایٹ پروفیسرسکاسٹ جموں،ڈاکٹرسنجے کھجوریہ سینئرسائنٹسٹ ،رام مورتی شرما پرنسپل بلومنگ ڈیل ، دلجیت سنگھ پرنسپل ٹنی ٹانس سکول ،امریتاچودھری پرنسپل مدھوبن کڈس، کلسومہ اخترآراین راٹھورہائرسکینڈری ،ڈاکٹرسدھانشوشرماایچ اوڈی سنسکرت کرشن کشورکھجوریہ پرنسپل رینبو پبلک، جگجیت کور،پرنسپل اندرا،شکشاکیندر،اوشاشرماپرنسپل ماڈل ہائی سکول ،بھاگوتی وشال شرما،پرنسپل نالج ٹری گلوبل ،مہک مینگی سٹیج سیکریٹری پونم بلگوترہ چیف آرگنائزرآرٹسٹ بھی موجودتھے۔