ایجنسیز
مناڈو (انڈونیشیا)//انڈونیشیاکے شمالی علاقوں میں سمندر کے اندر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں گر گئیں، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور معمولی سونامی بھی پیدا ہوئی۔زلزلے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ملوکاسمندرمیں واقع مرکز کے قریب مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنز پر سمندری لہریں معمول سے 75 سینٹی میٹر تک بلند ریکارڈ کی گئیں۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے چند گھنٹوں بعد سونامی وارننگ واپس لے لی، جبکہ فلپائین کے سائسمالوجی انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ فلپائین کو کسی تباہ کن خطرے کا سامنا نہیں ہے۔شدید جھٹکے 10 سے 20 سیکنڈ تک بٹنگ اورٹرنیٹ میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی جائزوں کے مطابق ٹرنیٹ میں ایک چرچ اور دو گھروں سمیت کئی عمارتوں کو ہلکے سے شدید نقصان پہنچا، جبکہ بٹنگ میں نقصانات کا جائزہ جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مناڈو میں ایک 70 سالہ خاتون عمارت گرنے سے ہلاک ہو گئیں۔