جکاتہ//انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شمال میں واقع صوبہ آچے کے کھلے سمندر میں 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔زلزلے کا مرکز آچے سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں زیر زمین 37 کلومیٹر کی گہرائی میں تھاامریکن جیولوجیکل سروے سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے کا مرکز آچے سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں زیر زمین 37 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔انڈونیشیائی محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تو مالی نقصان بھی محدود سطح تک رہا۔