بانہال//دریائے چناب میں ایک گاڑی (کیب ) گرنے کے نتیجے میں اُترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک 22سالہ لڑکا لقمہ اجل جبکہ گاڑی میں سوار مزید 8مسافر دریاء میں ڈوب گئے جن میں سے 2کو بچالیا گیا جبکہ 6لاپتہ ہیں۔انووا زیر نمبر (HR55J-1678)ڈگی پولی چندر کوٹ رام بن میں دریا چناب میں جاگری جس میں 9افراد سوار تھے۔ گاڑی پر ڈرائیور کنٹرول نہیں کرپا یااور وہ قریب 400فٹ نیچے جاکر دریا ء میں جاگری ۔ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 22سالہ راشد احمد ساکن بجنور اُتر پردیش موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 8افراد دریائے میں ڈوب گئے جن میں سے 2کو بچالیا گیا اور دیگر 6افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ حادثہ پیش آنے کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچنے اور بچائو کارروئی شروع کی ۔ ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ دو زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ ہیں ان کو ڈھونڈنے کیلئے بچائو کارروائی جاری ہے ۔