اننت ناگ // اننت ناگ میں لاپتہ نوجوان کی لاش نالہ سے بر آمد کی گئی ہے۔30 سالہ جاوید احمد پٹھان ولد محمد شعبان پٹھان ساکنہ ہیون کالونی اشاجی پورہ اننت ناگ 4فروری کو لاپتہ ہوا تھا۔ افراد خانہ نے جاوید پٹھان کو بازیاب کرنے کیلئے احتجاج کیا۔ مذکورہ نوجوان کی لاش دیلگام میں نالہ سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔