سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں سنیچر کو ایک خاتون نے مبینہ طور خود کشی کی جس کے بعد مذکورہ خاتون کے میکے والوں نے مبینہ طوراس کے سسرال والوں کا مکان نذر آتش کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اننت ناگ کے مومن آباد میں آج صبح ایک خاتون نے مبینہ طورخود کو لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق مہلوک خاتون کے میکے والوں نے بعد ازاں اس کے سسرال والوں کا مکان جلا ڈالا۔ان کا الزام تھا کہ اُن کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے ہی خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھانے کیلئے مجبور کیا۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی نے لکھا کہ خاتون کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔