جموں//انجمن ِ امامیہ جموں جوشیعہ برادری کی سماجی تنظیم ہے کے انتخابات سرپرست اعلیٰ /ریٹرننگ آفیسرسیداشفاق حسین کاظمی اورسینئر صحافی وکوآرڈی نیٹر سیدسہیل کاظمی کی نگرانی میں منعقدہوئے ۔اس دوران انتخاب میںشیعہ برادری کے لگ بھگ 100افرادنے حصہ لیا۔انتخاب کی نوٹیفکیشن ،انجمن کے آئین کی 23کے مطابق 22اپریل 2018کوجاری کی گئی تھی اورامیدواروں کودرخواست دائرکرنے کیلئے آخری تاریخ 26اپریل جبکہ فارم واپس لینے کی آخری تاریخ 27اپریل 2018مقررتھی ۔اس دوران سیدامانت شاہ کوکثیرتعدادمیں لوگوں کی رائے سے صدر، سیداشفاق کاظمی کونائب صدر،پروفیسرشجاعت خان کوجنرل سیکریٹری، سیدایازنقوی کوجوائنٹ سیکریٹری، سیدامجدشاہ نقوی کوخزانچی اورسیدکاظمی حسین انجم کوسٹورانچارج بنایاگیا۔تمام ممبران کوبلامقابلہ منتخب کیاگیا اوریہ اکائی آئندہ پانچ برسوں تک کام کرے گی۔