پونچھ //انجمن اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام چودہ نومبر بروز منگلوار صبح دس بجے سے کرشن چندر پارک میں "شہید انسانیت کانفرنس کے نام سے ایک عظیم الشان اور تاریخی کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے کچھ نامور مشہور اور معروف علما، دھرم گرو ، دانشور اوراسکالر ملت مسلمہ اور ہندو مسلم سکھ اتحاد کوموضوع بنا کر تقریریں کر رہے ہیں۔اس حوالے سے اتحاد بین الممسلمین کے کنوینئر آصف میر کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جہاں معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی جعفری نے کہا کہ کربلا اور امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں منعقد ہونے والی اس ایک روزہ کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ عالم، پرچارک،اور اسکالر حصّہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اسلام اور مسلمانوں کے موضوع پر بہترین تقریریں کرنے والے مرادآباد یو پی کے اچاریہ پرومود کرشنم جی،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نایب صدر لکھنو کے مشہور شیعہ عالم ڈاکٹر سید قلب صادق،نیشنل ملی کونسل کے سابقہ صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر اور ٹی وی اور میڈیا کی دنیا کی ایک نامور شخصیت ڈاکٹر کمال فاروقی ،شہنشاہ ہندخواجہ غریب نواز درگاہ اجمیر شریف کے خادم اعلیٰ اور عالمی چشتیہ فاؤنڈیشن کے صدر خواجہ معین الدین چشتی کی گدی کے وارث مولانہ سید سلمان چشتی صاحب کی جانب سے پونچھ روانہ کئے جا رہے عالمی صوفی فورم کے نمائندہ مولانہ مختار اشرف اجمیری،ڈیرہ سنتپورہ ننگالی صاحب کے مہنت شری منجیت سنگھ ، جموں کشمیر کی عدلیہ میں انصاف کے تاریخی سیاسی فیصلوں کے لئے معروف رٹائرڈ جسٹس بشیر احمد کرمانی،پونچھ نواسیوں کے دلوں پر اب تک راج کرنے والے،مرد حق، سابقہ ڈپٹی کمشنر اور بیورو کریٹ محمّد سعید خان اور ہمالین ایجوکیشن مشن کے ڈاریکٹر فاروق مضطر اس کانفرنس کے حوالے سے پونچھی عوام کے درمیان محبّت اتحاد اور بھائی چارے کی بات رکھیں گے۔آصف میر نے کہا کہ یہ پونچھ کی تاریخ کا شاید اس لیول کانفرنس ہے جس میں تمام مسلم مسلکوں اور دیگرمذہبوں کے عالم دین اور دھرم گرو ایک ساتھ، ایک ہی وقت میں سٹیج پر موجود رہ کر ایک دوسرے کو جوڑنے کی بات کریں گے۔انہوں نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخ ساز کانفرنس میںضرور شرکت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن اتحاد المسلمین کی نوجوان انتظامیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس اتحادی کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں، اور دوسروں کو بھی تحریک دیں کہ وہ نامور عالمی پیمانے کے مقرروں کو سننے کا یہ موقعہ ہاتھ سے نا جانے دیں انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں خواتین کے بیٹھنے کے لئے با ضابطہ پردے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس دوران مناسب تعام کا بھی اہتمام ر ہے گا۔اس موقع پر فاروق قریشی،ہارون راٹھور ودیگران موجود تھے۔