عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں دو افسران کے تبادلے اور تقرری کا حکم دیا ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیا گیا،29 مئی 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1019-JK(GAD) کے مطابق، پرانجل جے ہزاریکا( آئی اے ایس (، جو محکمہ محنت اور روزگار میں حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بارہمولہ میں دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وشوجیت سنگھ( جے کے اے ایس) جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے، کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(اے ڈی سی)بلور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ونے کھوسلہ کی جگہ لں گے، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔