سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار15ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3967افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 50ہزار کا ہندسہ پار کرکے 251919ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید71افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں اور متوفین کی مجموعی تعداد 3293تک پہنچ گئی ۔ منگل کو جموں و کشمیر میں مزید 3967افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 1704جموں جبکہ 2263کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2263افراد میں 19بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 2244افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 2263معاملات میں سرینگر میں 666،بارہمولہ میں 196، بڈگام میں 454، پلوامہ میں 127، کپوارہ میں 120، اننت ناگ میں 156، بانڈی پورہ میں 134، گاندربل میں 116، کولگام میں 190 جبکہ شوپیان سے 104افراد تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں مزید 32 افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 5، ضلع اسپتال پلوامہ میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 4، رعناواری اسپتال میں 4، سکمز صورہ میں 2، جے وی سی میں 2،سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 2، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میںایک، ضلع اسپتال کولگام میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر سوپور میں ایک، جی ایم سی اننت ناگ میں 2 اور کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں 2افراد فوت ہوئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1761ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 1704افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 75افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1629افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ متاثرین میں جموں میں522، ادھمپور میں 272، راجوری میں 141، ڈوڈہ میں 59، کٹھوعہ میں183، سانبہ میں 107، کشتواڑ میں 49، پونچھ میں 123، رام بن میں 188 جبکہ ریاسی سے 60افراد تعلق رکھتے ہیں۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 97ہزار817ہوگئی ہے۔ منگل کو جموں صوبے میں39افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 18، سی ڈی اسپتال میں 1، جی ایم سی راجوری میں 3، سی ایچ سی ادھمپور میں 2، جی ایم سی کٹھوعہ میں 4، جی ایچ راجوری میں ایک جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر رام نگر میں ایک جبکہ 3افراد گھروں میں ہی فوت ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1500کا ہندسہ پار کرکے 1532ہوگئی ہے۔