نگروٹہ //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے سرحدی علا قوں میں پیدا شدہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن کا کوئی متبادل نہیں جبکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ یسے حالات پیداکرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پیدا ہو ئے کشیدہ صورتحال کو تبدیل کیا جاسکے ۔این سی لیڈر نے اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں معذور افراد میں سکوٹیاں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ ہند پاک کے درمیان سرحدی علا قوں میں ہو رہی گولہ باری کی وجہ سے جہاں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے وہائیں معذور افراد کی تعداد بھی کافی حد تک بڑھ گئی ہے ۔موصوف نے معذور افراد کے تئیں سماج کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نا اشد ضروری ہے تاکہ ان کو بااختیار بنایا جاسکے ۔اسمبلی حلقہ میں 7معذور مستحقین کو سکوٹیاں فراہم کرتے ہوئے این سی سنیئر لیڈر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میںکے حالات ،دھماکوں اور سرحدی علا قوں میں فائرنگ کی وجہ سے معذور افراد کی تعداد باقی ریاستی سے زیاد ہ ہے ۔انہوں نے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرحدی علا قوں میں کی جارہی فائرنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کیساتھ ساتھ معذور افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔موصوف نے کہاکہ کہا سماج کے اس طبقہ کو بااختیار بنا نے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ معذور افراد کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنائی جاسکے ۔