سرینگر //جموں و کشمیر میں 145دنوں کے بعد کوونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سب سے کم ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 35ہزار 420ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9مسافروں سمیت 63افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںاور اسطرح جموں و کشمیر کے 20اضلاع میں سے 18اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10سے کم ہوئی ہے ۔ اس سے قبل 28فروری کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 58افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار403ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 4373تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 63افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 33جموں جبکہ 30کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ 9اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد 10سے کم ہے۔ کشمیر صوبے کے 30متاثرین میں سرینگر میں 5،بارہمولہ میں 1،بڈگام میں 2،پلوامہ میں 13،کپوارہ میں 1،اننت ناگ میں 0، بانڈی پورہ میں 2،گاندربل میں 3،کولگام میں 2 اور شوپیان میں ایک متاثر ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 98ہزار 998تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو جموں صوبے میں کورونا وائرس کے 33معاملاے سامنے آئے ہیں۔ ان میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ دیگر 25مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں بھی 9اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10سے کم ہے۔ جموں صوبے کے 33متاثرین میں ضلع جموں میں 4، ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 0، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 1، رام بن میں 2، ریاسی میں 10شامل ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار 405ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں جمعہ کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور اسطرح یہاں متوفین کی مجموعی تعداد 2138ہوگئی ہے۔
عیدا لاضحی کے دو روز میں2فوت، 228متاثر
پرویز احمد
سرینگر //عیدالاضحی کے دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید 228افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 52جموں جبکہ 176افراد کی رپورٹیں کشمیر صوبے میں مثبت قرار دی گئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار کا ہندسہ پار کرکے 320340ہوگئی ہے۔ عیدالاضحی کے 2دنوں کے دوان جموں و کشمیر میں 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4373تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں عیدکے کے دو دنوں کے دوران 95ہزار 270تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10سفر کرنے والوں سمیت مزید 228افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 52جموں جبکہ 176کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے۔کشمیر صوبے میں متاثر ہونے والے176افراد میںسرینگر میں96، بارہمولہ میں17، بڈگام میں14 ،پلوامہ میں6،کپوارہ میں12، اننت ناگ میں11، بانڈی پورہ میں10،گاندربل میں1، شوپیان1افرادکی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ98ہزار968ہوگئی ہے۔بدھ کو صدر اسپتال سرینگر میں ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔جموں صوبے میں عیدالا ضحی کے 2دنوں کے دوران 52افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 52افراد میں میں6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہدیگر46افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے52متاثرین میں جموں میں12، ادھمپور میں2، راجوری میں8، ڈوڈہ میں12، کشتواڑ میں7، پونچھ میں5،رام بن میں,0کٹھوعہ میں3،سانبہ میں1اور ریاسی2 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار372ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں عیدالضحیٰ کے دو دنوں کے دوران ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوا ہے۔بدھ کو گورنمنٹ مڈیکل کالج راجوری میں 1شخص فوت ہوگیا ہے۔ ۔ متوفین کی مجموعی تعداد2138ہوگئی ہے۔