جموں //اکھل بھارتیہ پرچار سمتی ،جموں و کشمیر نے ریلوے اسٹیشن میں30 جون 2019 سے سوامی امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے جوش وخروش سے ایک بھنڈارہ کا اہتمام کیا ہے۔سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا جذبہ ہے جسکی وجہ سے سمتی شری امر ناتھ جی یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ کھانا کھلانے کا اہتمام کا ہے۔ پنچ راما نندیا نروانی اکھاڑہ کے مہنت نریندر داس جی مہاراج نے جیسور داس جی مہاراج، سوتنتر بخشی نے رانی دیوی اور رمیش شرماکے ہمراہ بھنڈارا کا افتتاح کیا۔سمتی کے قومی کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ بھارت کی متعدد ریاستوں سے آئے ہوئے یاتریوں کے لئے سمتی نے تین مرتبہ کھانا کھلانے کا انتظام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کو صاف و شفاف خوراک بھوجن تمام دنوںمیں مہیا کیا جائے گا اسکے علاوہ اکادشی اور اہم تہواروں کے تاریخوں پر [[بھرت ‘‘ رکھنے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ ڈوگرہ کلچر میں ’’ا تتھہ دیو و بھوا ‘‘ کا فلسفہ ہے اور سمتی کی کاوشوں میں یہ فلسفہ دکھائی دے گا۔روہر سینی، وکی بڈھیال ، اجے کمار، سمن دیوی ،سورن دیوی، شروتی نندا،راجیش ورما و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔