سیول//یو این آئی// شمالی کوریا نے سیول کے ایک ہوائی اڈے سے پیر کے روز مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ۔ جنوبی کوریائی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ( جے سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔ فوج کو آج صبح پیانگ یانگ کے سنان ہوائی اڈے سے میزائل لانچ ہونے کا پتہ چلا ۔ جے سی ایس نے کہا ‘‘ فی الحال ہماری فوج شمالی کوریا کی سرگرمیوں کی نظر بنائے ہوئے ہے اور کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ’’۔ جنوبی کوریا کی ایک بڑی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے نئے لانچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا‘‘ ہم بیلسٹک میزائل کے لانچ کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن تازہ ترین واقعہ کا اندازہ لگایا گیا کہ اس سے امریکی اہلکار یا خطے یا ہمارے اتحادیوں کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں ہے ’’ ۔ رپورٹ میں کہا گیا ‘‘ یہ میزائل لانچ ڈی پی آر کے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام سے خطے میں عدم استحکام کے پیدا کرتے ہیں ۔ جمہوریہ کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے امریکہ پر عزم بے ’’۔ شمالی کوریا نے صرف تین دن بعد مشرقی سمندر میں دو مشتبہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل لانچ کئے ۔ ایجینسی نے کہا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے 5 جنوری اور گزشتہ ہفتہ منگل کو اپنے خود ساختہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد سے امریکہ کے ساتھ نیوکلائی مذاکرات میں تعطل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔
چین نے نیا سیٹلائٹ لانچ کیا
تائی یوان//چین نے پیر کو صوبہ شانزی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیا۔لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کے ذریعے چھوڑا گیا سیٹلائٹ شیان ۔13 کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا۔چین کے اس سیٹلائٹ کے لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کے 406 ویں مشن کو نشانزد کرتا ہے ۔