واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی پابندی لگانے کا اعلان کیاہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل شمالی کوریا کی شپنگ انڈسٹری اور ٹریڈنگ کمپنیوں پر کئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف یہ اب تک کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے ۔ امریکی شعبہ مالیات نے 28 بحری جہاز اور 9 ٹرانسپورٹ سے جڑی 27 کمپنیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے یہ کمپنیاں شمالی کوریا ، چین اور سنگاپور میں رجسٹرڈ ہیں ۔نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں سے دوری بنانے کی بین الاقوامی سطح پر تنبیہ کے باوجود کوریا کے ان پروگراموں کے جاری رکھنے کی وجہ سے امریکہ نے اس کے خلاف یہ سخت اعلان کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکہ کی شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ '' آج میں شمالی کوریا انتظامیہ کے خلاف نئے اور اب تک کی سب سے بڑی پابندیوں کا اعلان کرتا ہوں '' جلدہی شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگراموں اور فوجی طاقت کے لئے رقم فراہم کرانے والے فائنانس اور ایندھن کے ذرائع کو ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اعلان کا مقصد شمالی کوریا کو پابندیوں سے بچانے والے بحری جہاز۔ نوٹرانسپورٹ کمپنیاں اور تجارتی کاموں کا نشانہ بنانا ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تازہ پابندیوں کے اعلان سے پہلے خراب چل رہے امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات میں مزید تلخی آسکتی ہے ۔ ساتھ ہی سرمائی اولمپک کھیلوں کے بہانے دونوں کوریائی ممالک کے درمیان بنی نزدیکی پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔ امریکہ کا یہ اعلان شمالی کوریائی لیڈر کم جانگ ان کی جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کے درمیان ممکنہ ملاقات کے مدنظر چل رہی تیاریوں کے بیچ آیا ہے ۔امریکی نائب صدر مائک پیس دو ہفتہ قبل ہی جنوبی کوریا جانے کے سلسلہ میں ٹوکیو میں قیام کے دوران ان کی پابندیوں کے اشارے کرچکے ہیں ۔