اقوام متحدہ//اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ سے پیدا شدہ خطرے سے نمٹنے کے لئے امریکہ ہر طرح کے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔محترمہ ہیلی نے کہا کہ امریکہ اپنے اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کے لئے دوررس دفاعی اقدامات کو جاری رکھے گا۔ امریکی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ شمالی کوریا کا خطرہ بہت تیزی سے اور زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے ۔اس سے قبل 15 رکنی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے تیارکی گئی ایک تجویز کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے جولائی کے مہینے میں دو بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی وجہ کی گئی ہے ۔رائٹر۔