بیجنگ/واشنگٹن // چین میں طاعون سے 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ امریکہ میں بھی طاعون کی تصدیق ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ میں بچے کے طاعون میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جو ایک گلہری سے بچے میں منتقل ہوا تھا، ہلاک ہونے والے نوجوان سے رابطہ رکھنے والے 15 افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔