عظمیٰ نیوز سروس
جموں/ امر ناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل دسواں جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 7 ہزار 8 سو 5 یاتریوں پر مشتمل دسواں جھتا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 339 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے کل 3 ہزار 1 سو 28 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 2 ہزار 2 سو 93 مرد، 7سو72 خواتین، 26 بچے، 31 سادھو اور 4 سادھویں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ننون پہلگام کی طرف کل 4 ہزار 6 سو 77 یاتری روانہ ہوگئے جن میں 3 ہزار 5 سو 37 مرد، 991 خواتین، 34 بچے، 87 سادھو اور 26 سادھویں شامل ہیں۔سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث یہ یاتری چار روز معطل رہنے کے بعد منگل کی دوپہر کو بحال ہوگئی۔
۔24گھنٹوںمیں5یاتری فوت | تاحال کل 19یاتریوں کی موت واقعہ
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //حکام نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 5 امرناتھ یاتریوں کی موت واقع ہو گئی ہے، جس سے یاترا 2023میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ قدرتی وجوہات بشمول خرابی صحت ،اونچائی پرآکسیجن کی کمی اور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے یاتریوں کے فوت ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔حکام نے بتایاکہ ایک ہی دن میں5یاتریوں کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ3 اموات یاترا کے پہلگام اور2 بالتل روٹ پر ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ2 یاتریوں کا تعلق اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سے ہے۔حکام کے مطابق، ان 5 اموات سے اس سال کی یاترا میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے، جس میں یاترا ڈیوٹی پر تعینات ایک آئی ٹی بی پی افسر اور ایک سیوادار شامل ہیں۔