عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شہرخاص کے امداکدل علاقے میں اسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں کرایہ کمرے میں رہنے والے کوکرناگ کے ایک نوجوان لڑکے کی گلا کٹی لاش پائی گئی۔سری نگر کے امدا کدل میں جمعہ کو ایک لڑکے کی گلا کٹی لاش اسکے کرائے کے کمرے میں پائی گئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ لڑکا امدا کدل سری نگر میں اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت شوکت احمد نائکو ولد غلام حسن محمد نائکو ساکن اہلان گڈول کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ معاملے درج کرکے واقعے کی تفتیش اور نوجوان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔