جموں //چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی انتخابی سرگرمیوں سے جُڑی تین خصوصی پبلی کیشنوں کو اجراء کیا ۔ ’’ ایس وی ای ای پی ۔جنرل الیکشن 2019 ‘‘ ’’جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ الیکشن منیجمنٹ پلان 2019 ‘‘ اور ’’بوتھ لیول الیکشن منیجمنٹ پلان آف جموں ڈسٹرکٹ ‘‘ کے موضوعات پر ان تین پبلی کیشنوں کو ریاست کے چیف الیکٹورل افسر نے ترتیب دیا ہے ۔ ان پبلی کیشنوں میں رائے دہندگان کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتخابی عمل میں اصلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر الیکشن کمشنر سوشیل چندرا اور اشوک لواسہ ، ڈپٹی الیکشن کمشنر سندیپ سکسینہ ، ڈائریکٹر جنرل ای سی آئی دلیپ کمار ، اے ڈی جی شفالی شرن ، ڈائریکٹر نکھل کمار ، ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شلیندر کمار اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر کئی افسران موجود تھے ۔