Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
ادب نامافسانے

افسانچے

Mir Ajaz
Last updated: May 31, 2025 10:59 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

نور شاہ

Contents
ماںسانپچانس

ماں

’’میڈم‘‘
’’میں آپ کی بات سُن رہی ہوں، کہئے اور کیا کہنا ہے؟‘‘
’’کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن میں اپنی بات کو مختصر کرکے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کمپنی سے جو تنخواہ ملتی ہے اس کی بدولت ہماری گھریلو ضروریات خوش اسلوبی کے ساتھ پوری ہوجاتی ہیں، اس کے علاوہ میری اس تنخواہ سے آپ کی ڈھیر ساری ذاتی چاہتوں کی تکمیل بھی ہوتی ہے اور آپ جانتی ہیں اور میں بھی جانتا ہوں کہ آپ کی اندر باہر کی چاہتوں کی راہ بڑی لمبی ہے اور ۔۔۔۔ اور۔۔۔۔؟!‘‘
’’اورکیا؟‘‘
’’کہدوں‘‘
’’کہدیجئے، ویسے بھی کچھ رقم تو بچ ہی جاتی ہوگی‘‘۔
’’ہاں کچھ رقم ضرور بچ جاتی ہے۔ وہ میں یتیم گھر جاکے دے آتا ہوں اُن بے سہارا اور یتم بچوں اور بچیوں کے لئے جنہیں اچھی پرورش اور بہتر تعلیم و تربیت کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بہتر تعلیم و تربیت اُن کے بہتر اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہر ماہ دبے دبے قدموں سے یتم گھر جاتا ہوں اور دبے دبے قدموں سے لوٹ آتا ہوں۔ بچوں اور بچیوں سے بھی ملتا ہوں۔ میں کون ہوں اور کہاں سے آیا ہوں یتیم گھر کے منیجر کے بغیر کوئی نہیں جانتا ہے۔‘‘
’’آپ کی تو سُن لی اب میری بھی سُن لیجئے۔‘‘
’’کیا کہنا چاہتی ہیں آپ‘‘۔
’’فی الحال یتیم گھر کی باتیں بھول جائیں اور وہ رقم مجھے دیا کریں۔ میری ذاتی ضروریات بھی بڑھ چکی ہیں۔ میری ضروریات میرے لئے اہم ہیں، اُن بچوں سے بھی اہم‘‘۔
’’یہ آپ کہہ رہی ہیں اُن معصوم بچوں اور بچیوں کی ضرورت کو نظرانداز کرنے کا مشورہ آپ دے رہی ہیں۔ آپ۔۔۔۔میڈم۔۔۔ آپ کہہ رہی ہیں۔‘‘
’’ہاں میں کہہ رہی ہوں، میں میڈم کے علاوہ آپ کی بیوی بھی ہوں‘‘
’’ہاں آپ میری بیوی ہیں۔ اس بات سے میں نے انکار کب کیا۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔؟
’’لیکن کیا؟‘‘
’’کاش آپ ایک ماں بھی ہوتیں۔۔۔!‘‘
����

سانپ

گُل سرور کے شور و غل سے جب افراد خانہ گھبرا کر اُس کے کمرے میں آئے تو وہ بظاہر اپنے بستر پہ لیٹا ہوا تھا لیکن اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے جسم کو لحاف کے اندر چھپانے کی کوشش کررہا تھا۔
’’کیا ہوا گل سرور‘‘
’’سانپ نے کاٹ لیا لیکن وہ میرے جاگنے سے پہلے ہی غائب ہوگیا‘‘۔
’’میں نے کہا تھا کہ اس گھر میں سانپ ہے اور یہ سانپ زہریلا بھی ہوسکتا ہے۔ گھر میں کسی نے بھی میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ گل سروس سانپ کے ڈسنے سے بچ گیا۔ لیکن کیا معلوم سانپ اپنا کام کر چکا ہو۔ اس نے گل سرور سے کہا ہاسپٹل جانا ضروری ہے۔ ڈاکٹری معائینہ ہر حالت میں ہونا چاہئے۔ گل سرور کے بڑے بھائی نے تلخ لہجے میں کہا۔ اس لہجے میں اپنے بھائی کے لئے محبت مٹھاس صاف صاف نظر آرہی تھی۔
کمرے میں خاموشی چھا گئی اور اس خاموشی میں گل سرور اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ہاسپٹل چلا گیا۔
ڈاکٹر نے بھر پور معائینہ کیا اور پھر اطمینان بھرے لہجے میں بتایا کہ مریض کو سانپ نے نہیں کاٹا ہے۔ وہ بصحت و سلامت ہے۔ فکرمند ہونے کی ہرگز ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ ہاں تھوڑی سی گھبراہٹ ضرور تھی جس کے لئے میں نے انجکشن لگادیا ہے۔ اب آپ ان کو گھر لے جاسکتے ہیں۔
اور پھر جب گل سرور اور اس کا بھائی گھر کی جانب جانے لگے تو ڈاکٹر نے جانے کیا سوچتے ہوئے روک لیا۔
’’میں اپنی بات دہرا رہا ہوں کہ ان کو کسی سانپ نے نہیں ڈسا ہے اور نہ ہی کاٹا ہے لیکن ۔۔۔۔!‘‘
’’لیکن کیا؟‘‘ بڑے بھائی نے گھبرائے ہوئے انداز میں پوچھا۔
’’یہ انسانی سانپ بھی ہوسکتا ہے اور انسانی سانپ اکثر گھروں میں ہی ملتے ہیں۔ ‘‘
’’آپ کہنا کیا چاہتے ہیں ڈاکٹر صاحب‘‘
’’کیا یہ شادی شدہ ہیں‘‘۔
’’جی نہیں‘‘
’’تو پھر تنہائی کا سانپ ان کو ڈس بھی سکتا ہے اور کاٹ بھی سکتا ہے۔

چانس

’’ممی میں جارہی ہوں‘‘۔
’’پر کہاں، تم تو جانتی ہو کہ مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے۔‘‘
’’جانتی ہوں۔ میں یوں گئی اور یوں لوٹ آئی‘‘۔
’’پر مجھے تو یہ بتائو جا کہاں رہی ہو۔‘‘
’’میک اَپ سینٹر۔ ذرا سا میک اَپ کرنے کے لئے۔‘‘
’’میک اَپ اور اس وقت؟‘‘
’’ڈاکٹر کے پاس جارہی ہوں نا آپ کے ساتھ‘‘
پر ڈاکٹر اور میک اَپ کا کیا تعلق؟
’’سناہے ڈاکٹر ابھی کنوارا ہے۔
’’تو پھر؟‘‘
شاید مجھے چانس مل جائے۔۔۔!

 

ایل ڈی کالونی راولپورہ سرینگر
موبائل نمبر; 9906771363

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامنظم

کاش

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?