پونچھ//صوبائی یوتھ نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق ایم ایل اے اعجازجان نے پونچھ اسمبلی حلقہ کے سلوتری،جھلاس اورکرماڑہ میں پانی کی ناکارہ پڑی سکیموں اورٹیوب ویلوں کی حالت زارپرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پونچھ اسمبلی حلقہ میں پانی کی بیشترسکیمیں اورٹیوب ویل ناکارہ پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپرڑہاہے۔اعجازجان نے اپنے حلقہ کے دورہ کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت اوربجلی کی اضافی کٹوتی کے سبب لوگ سخت گرمی کے موسم میں مشکلا ت سے دوچارہیں۔اعجازجان نے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ کوچاہیئے کہ وہ پی ڈی پی۔بی جے پی کی بدانتظامی کے خاتمے کیلئے پونچھ میں پانی کی ناکارہ سکیموں کی بحالی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔اعجازجان نے کہاکہ راشن ڈپوئوں پربھی راشن کی قلت ہے۔اس دوران اعجازجان کے ہمراہ باغ حسین راٹھور، چوہدری سلیم کھڑی، عبدالاحدبٹ، صوفی قیوم، محمدافضل اعوان، سراج الدین، قاضی چیئرمین ، مشتاق، اشتیاق خان، سید خورشیدشاہ، عبدالجبارتانترے،ولی محمدتانترے،وزیرمحمدتانترے، اسماعیل بٹ، خلیل لون،مختارراٹھور، رزاق خواجہ ودیگران بھی تھے۔