مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں مسافر کرائے میں ڈرائیوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر کئے گئے اضافے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے کرائے سے دوگنا وصول کیا جارہا ہے جبکہ مختلف روٹوں پر ٹاٹا سومو گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے مسافروں کیساتھ مبینہ طورپر بد تمیزی بھی کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں مینڈھر کے اڑی گائوں کے مکینوں نے پولیس سٹیشن میں ایک تحریری شکائت بھی درج کروائی ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مرتب کی گئی ریٹ لیسٹ میں بھی غلطیاں ہیں جبکہ ڈرائیوں کی جانب سے 7کلو میٹر فاصلے کیلئے 30روپے اور 15کلو میٹر کیلئے 60روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کے دور میں انتظامیہ کی جانب سے ٹا ٹا سو مو گاڑیوں میں محض سات سواریوں کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ڈرائیورں کی جانب سے 11سوریاں بیٹھائی جاتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سرکاری حکم نامے کی عمل آوری کیلئے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔