اشرف غنی کی پاکستان آمد، عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد//پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ رشتوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں کی ملاقات آج اسلام آباد میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔پاکستان کے وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی سے وفد سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ پر پہنچے مسٹر غنی نے الگ سے مسٹر خان سے علاقائی سکیورٹی اور آپسی تعلقات پر بات چیت کی۔وزیراعظم کی رہائش گاہ میں مسٹر خان نے مسٹر غنی کا استقبال کیا۔سلامتی دستوں کی ٹکڑی نے مسٹرغنی کو گارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی نغموں کی دھن بجائی گئی۔مسٹر خان افغانستان کے صدر سے اپنے کابینہ کے اراکین اور دیگر افسروں کا تعارف کرایا۔مسٹر غنی نے ان کے ساتھ آئے وفد کے اراکین سے مسٹر خان کا تعارف کرایا۔اس سے پہلے مسٹر غنی نے وزیر خزانہ قریشی کے ساتھ ملاقات میں افغانستان اور علاقے میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی۔مسٹر قریشی نے مسٹر غنی کو بتایا کہ ان کا ملک افغانستان میں امن کوششوں کے لئے پرعزم ہے اور وہ ایمانداری اور کھلے دل سے امن کی بحالی کے لئے مسلسل کوشاں رہے گا۔