سرینگر/جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال سے گیارہویں جماعت کیلئے امتحانی پرچوں میں تبدیلی لائی گئی ہے اور وہ سی بی ایس سی کے طریقے پر تیار کئے جائیں گے۔
بورڈ چیئر مین ، وینا پنڈتا نے کہا کہ اب امتحانی پرچے تجزیاتی ہونگے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن، کشمیر کی طرف سے جاری ایک نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گیارہوں کے طالب علموں کیلئے سوالناموں کے طریقے میں تبدیلی 2019میں منعقد ہونے والے امتحانات سے عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹفکیشن کے مطابق امتحانی پرچوں میں یہ تبدیلی کشمیر ڈویژن، جموں کے سرمائی زون اور لیہہ اور کرگل اضلاع میں عمل میں لائی جائے گی۔
سوالناموں کے طریقے میں تبدیلی کو لیکر ماڈل پرچے بورڈ کی ویب سائٹ پر د ستیاب ہونگے۔
تاہم بورڈ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پرانے طریقے کے سوالناموں پر امتحان دینے والے اور بعد میںناکام ہونے والے اُمیدواروں کیلئے ایک سال تک اُسی طریقے کے پرچوں سے امتحان لیا جائے گا۔