بیجنگ//چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 29 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں پیش آیا ، ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی مریضوں، ان کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے عمارت کی کھڑیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔حکام کا کہنا ہے چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔بیجنگ پبلک سکیورٹی بیورو کے سن ہیتاؤ نے کہا کہ ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 12 افراد کو آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور ہسپتال کی تزئین وآرائش کرنے والی کمپنی کے نمائندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ آگ ہسپتال میں تزئین وآرائش و تعمیراتی کام کے دوران آتشزدگی سے ہوئی۔مرنے والوں میں 16 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔ فینگ تائی ضلعی پارٹی کمیٹی اور ضلعی حکومت کی جانب سے میں یہاں متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور ان کے لواحقین کا احترام کرتے ہوئے پورے شہر کے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔سی سی ٹی وی کے مطابق 29 مرنے والوں میں سے 26 ہسپتال میں زیر علاج مریض تھے، دو افراد کا تعلق ہسپتال کے عملے سے تھا جبکہ ایک مرنے والا شخص مریض کے خاندان کا تھا۔