کراچی//اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتنے کے لیے پشاور زلمی کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔پشاور زلمی پوری انگز میں دباؤ کا شکار رہی اور مقرر 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔جے پی ڈومنی کو ان کے 73 رنز کی اننگ پر مین آف دی میچ کو قرار دیا گیا۔وین وکٹ آخری اوور کی دوسری گیند پر گری جب عمید آصف 25 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بن گئے۔آٹھویں نمبر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے انہیں ظفر گوہر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہ 13 رنز ہی بنا سکے۔پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ پٹیل وکٹ نے لی جنھوں نے حسن علی کو 15 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔پانچویں اور چھٹی وکٹیں ظفر گوہر نے لیں۔ انھوں نے ڈاسن کو ایک رنز پر جبکہ کپتان سیمی کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوش دل شاہ تھے وہ صرف آٹھ رنز بنا کر شاداب خان کی گیند کا نشانہ بن گئے۔پہلا نقصان اس وقت ہوا جب اوپنر کامران اکمل 22 رنز بنا کر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ بھی پٹیل نے لی نے لی جب انھوں ایڈی ایس فلیچر کو 19 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔جبکہ اس کے بعد آنے والے ڈیوائن سمتھ آٹھ رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ وہ بھی پٹیل کا شکار بنے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جے پی ڈومنی نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آصف علی نے ڈومنی کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب لیوک رونکی 27 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے حسین طلعت کو 29 رنز پر بولڈ کر دیا اور اس کے بعد شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن اپنا کھاتہ کھولے بغیر صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔آصف علی کو وہاب ریاض نے ایک عمدہ یارکر پر بولڈ کیا اور اپنی تیسری وکٹ حاصل کی۔ چوتھی وکٹ اننگز کی آخری بال پر گری جب فہیم اشرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔دبئی میں کھیلے جا رہے اس میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ویسلز، عماد بٹ اور ثمین گل کی جگہ ڈیرن سیمی، خوشدل شاہ اور ابتسام شیخ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی جگہ ظفر گوہر کو کھلایا گیا ہے۔پی ایس ایل تھری میں اب تک پشاور زلمی نے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا کیا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چھ میچ کھیلنے کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، اس نے چار میچ جیتے اور دو ہارے ہیں۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔