اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان جاں بحق

بیت المقدس// اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی نوجوان فالح موسیٰ شاکر جرادات کو گولی مار کرجاں بحق کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ہلاک کیے گئے نوجوان پر روایتی الزام عائد کیا گیا کہ وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ جزیرہ نما نقب میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاو?ن میں 131 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھرلبنانی وزارت توانائی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے گیس برا?مد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ امریکا کی طرف سے لبنان کو اسرائیل سے گیس کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔ لبنان کا مصر سے گیس کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جس میں اسرائیل کا کوئی حصہ نہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے اسرائیل سے گیس کے حصول کے لیے بات چیت کا دعویٰ کیا تھا۔