ادہم پور //ضلع ادہم پور کے گور نمنٹ ڈگر ی کالج رام گڑھ کے این سی سی رضا کاروں نے پولیس کے اشتراک سے ٹریفک سیفٹی بیداری مہم شروع کی ۔اس مہم کے دوران رضا کاروں کی طرف سے ٹریفک قوانین ،حفاظت و دیگر لورزامات پورے رکھنے کے علا وہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کے سلسلہ میں ڈرائیوروں و دیگر نوجوانوں کو بیدار کیا جارہاہے ۔کالج پرنسپل ڈاکٹر وائی پی کنڈل نے این سی سی رضا کاروں اور پولیس کی مشترکہ کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے ۔اس بیداری مہم میں این سی سی کو آر ڈینٹر پروفیسر ادیتیا شرما ،ایس ایچ ائو پولیس اسٹیشن رام گڑھ راکیشن سنگھ کے علا وہ کالج کے سٹاف ممبران بھی شرکت کر رہے ہیں ۔