عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور// اودھم پور ضلع کے درسو علاقے میں ایک نوجوان نے جنگل سے بھٹک کر گاؤں میں جانے والے ہرن کی جان بچائی۔اودھم پور کے درسو کے رہنے والے شبھم نامی نوجوان نے دیکھا کہ آوارہ کتوں کے ایک گروپ نے ہرن کو گھیر لیا ہے اور اس پر حملہ کر رہے ہیں۔ شبھم نے ہرن کو کتوں سے بچا لیا اور اٹھا کر اپنے گھر میں لے گیا۔گاؤں والوں نے فوری طور پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، اودھم پور کو اطلاع دی۔ مہیش ابرول رینج آفیسر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ ادھم پور کی قیادت میں وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ہرن کو علاج کے لیے ویٹرنری ہسپتال لے گئے۔محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ علاج کروانے کے بعد ہرن کو ٹنڈی رکھ پارک اینڈ ریسکیو سینٹر اودھم پور لے جایا گیا جہاں اسے فی الحال رکھا جا رہا ہے۔