عظمیٰ نیوز سروس
جموں//امرناتھ یاترا کے لیے اپنی منزلوں کی طرف جا رہے کم از کم چھ یاتری اور ایک ڈرائیورضلع ادھم پور کے ٹکری علاقے کے منڈمیں ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ تویرا مسافر گاڑی کا ڈرائیور وارث احمد، ساکن قاضی گنڈ مبینہ طور پر گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔اس کے نتیجے میں گاڑی جموں سری نگر ہائی وے سے پھسل کر سڑک کے کنارے نالے میں جاگری جس میں چھ مسافر (زیادہ تر اتر پردیش کے یاتری اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کر دی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹویرا گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے اور اسے خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔