راجوری//ایک اہم کامیابی کے طور پر راجوری پولیس نے ادویہ فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کی ہیں ۔ یہ کارروائی کالاکوٹ کے کھڑک پنجہ علاقے میں خصوصی اطلاع کی بناپر انجام دی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق چند دن قبل پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ نریندر کمار ولد رام دھن شرما مقامی نوجوانوں کو ممنوعہ ادویات فروخت کررہاہے جس پر ایس ایچ او کالاکوٹ کی قیادت و ایس ڈی پی او نوشہرہ خالق چوہدری کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔اس ٹیم نے اتوار کی صبح ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گھر کی تلاشی لی جس دوران بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کی گئیں ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر زیرنمبر46/2018زیر دفعات 8/20/21کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔