راجوری //مینڈھر سب ڈویژن میں مشکوک حالت میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک فرنیچر کی دکان خاکستر ہوگئی ۔پولیس نے بتایا کہ وزیر احسین سکنہ اوچھاد کی دکان میں لگی آگ کی وجہ سے اس میں رکھا گیا فرنیچر تباہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ آگ کو قابو کرنے کی کوششیں کی گئی تاہم اس دوران آگ پر مکمل قابو پانے تک ساز و سامان تباہ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے فرنیچر ،مشینری ودیگر قیمتی ساز و سامان خاکستر ہوا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔