نئی دہلی //یواین آئی// ہندوستانی ریلوے نے کل کہا کہ اس کے سامنے سب سے بڑا چیلینج ملک کے مختلف حصوں کو تیز رفتار سے آکسیجن کی فراہمی ہے اور ریلوے کے اہلکار یہ کام اعلی ترجیح اور مکمل حفاظت کے ساتھ کررہے ہیں۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنیت شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے کے لئے کووڈ دور کا سب سے بڑا چیلنج ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے 15 اپریل کو ریلوے سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ کیا ریلوے ٹینکروں میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن ڈھلائی کی جا سکتی ہے ۔ اس پر ، ریلوے نے منصوبے بنائے اور جانچ کے بعد ٹینکروں کو روڈ آن روڈ آف یعنی رو رو سروس کے طور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔مسٹر شرما نے کہا کہ چونکہ لیکویڈ آکسیجن ایک کرائیوجینک مادہ ہے جو انتہائی آتش گیر اور نقصان دہ ہے ۔ لہذا ، آکسیجن ٹرینوں کا آپریشن بہت احتیاط سے کرنا پڑتا ہے ۔