ملبورن/خطاب کے مضبوط دعویدار اور دوسری سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ہنری لیکسونن کو منگل کے روز تین سیٹوں میں چھ-ایک، چھ-چار، سات-چھ (تین) سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل حاصل کرلیا۔ دریں اثنا، سابق نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے نے پانچ سیٹوں کے میراتھن مقابلے میں بڑی سروس کرنے والے نکولوزباسیلاشویلی کو 6-1، 3-6، 6-4، 6-7(5)، 6-4 سے شکست کر پانچ سال میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ سیکنڈ سیڈ میدویدیف کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں مقامی ہیرو نک کرگیوس سے ہوگا۔ کرگیوس نے پہلے راؤنڈ میں برطانوی کوالیفائر اور ڈیبیو کرنے والے آسٹریلین اوپن لیام بروڈی کو چھ۔تین، چھ۔چار، چھ۔چار سے شکست دی۔ دوسری جانب آٹھویں سیڈ کیسپر رڈ پریکٹس میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔خواتین کے زمرے میں ایک الٹ پھیر میں، 24 سالہ وائلڈ کارڈ انٹری میڈیسن انگلس 2021 یو ایس اوپن کی فائنلسٹ لیلا فرنینڈیز کو ایک گھنٹہ 23منٹ میں باہر کر دیا۔ دنیا میں 133ویں نمبر کی انگلس نے 23ویں نمبر کی کینیڈین کھلاڑی کو لگاتار سیٹوں میں 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ فرنانڈیز کا اگلا مقابلہ امریکہ کی 147ویں رینکنگ کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ سے ہوگا۔(یواین آئی)