عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //آرینس گروپ آف کالجز، راجپورہ نزدیک چندی گڑھ نے اپنی چوتھی شکارا ریس کا اہتمام ڈل جھیل، سری نگر میں کیا۔ سینکڑوں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اس ریس کو دیکھا۔ ریس کا انعقاد وائٹ گلوب آرگنائزیشن، جے کے کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجزنے شرکت کی جبکہ چیئرپرسن وائٹ گلوب، ایڈووکیٹ سید جنید سادات نے تقریب کی صدارت کی۔دوڑ کا آغاز چیئرمین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاٹیا کے فلیگ آف کے بعد ہوا۔ فاتحین بشمول پہلا فاتح امتیاز حسین آخون،عادل احمد شیخ، جان محمد خان،فردوس احمد خان،عاشق حسین موتی کو پروقار تقریب کے دوران انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر کٹاٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے اور جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے لیے قابل فخر لمحہ ہے کہ تمام آریائی طلبا کثیر ٹیلنٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرینز کے طلبا جو نہ صرف تعلیمی لحاظ سے مضبوط ہیں بلکہ اختراعات میں بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے آرینس شکارا ایپ کو کاپی رائٹ سے نوازا گیا ہے۔کٹاریا نے مزید کہا کہ آرینز کے طلبا نے گزشتہ سال بھی شکارا ریس کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں سیاحوں کی شرکت بھی دیکھی گئی۔ ماضی میں آرینز کے طلبا نے وادی کے لیے “شکارہ ایپ”، “سولر بوٹ”، “رمضان ایپ،” اینڈرائیڈ ایپ، “ایم منشی ایپ” “سیفٹی ہیلمٹ”، “کشمیر کو بچائیں” اور “لائف سیونگ گلوو” سمیت کئی چھوٹی اختراعات کی ہیں۔