محمد تسکین
بانہال// آج یعنی اتوار کے روز سنگلدان اور بارہمولہ کے درمیان دو ریل گاڑیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بارے میں ریلوے کی طرف سے اگرچہ کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ریلوے کے جانکار ذرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ آج یعنی 25 فروری بروز اتوار صبح 7 بجکر 25 منٹ پر سنگلدان سے بارہمو لہ جانے والی ریل گاڑی منسوخ رہے گی جبکہ بارہمولہ سے سنگلدان کیلئے دوپہر بعد 02 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہونے والی ریل بھی اتوار کو معطل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بارہمولہ ، بڈگام ، سرینگر ، بانہال اور سنگلدان کے درمیان کے باقی ریل سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔