جموں //انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی) کی ایک ٹیم چیف جنرل منیجر سندیپ جین کی قیادت میں چیف سیکرٹڑی بی بی ویاس کے ساتھ ملاقی ہوئی اور اس موقعہ پر سرینگر اور جموں میں تیل ٹرمنل کے علاوہ اننت ناگ میں ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ کے لئے حصول اراضی سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کٹرہ کے ساتھ ایس آئی پی کے حوالے مفاہمت نامے اور لسجن بائی پاس سرینگر میں ایک آٹو ایل پی جی سٹیشن قائم کرنے سے جڑے امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔چیف سیکرٹری نے حصول اراضٰ کے عمل میں تیزی لانے پر زور دیا اور آئی او سی ایل کو یقین دلایا کہ بڈگام، سرینگر،اننت ناگ اور جموں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرکاری محکموں سے کہا جائے گا کہ وہ عمل میں تیزی لاکر رکاوٹوں کو فوری طور دُور کیا جائے۔ انہوں نے آئی او سی ایل سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل ڈیپو او آئی ایس ڈی کے قوانین کے مطابق ہوں اور ہر طرح کے احتیاطی اقدامات بھی اُٹھائے جانے چاہئیں۔