کشتواڑ//کشتواڑ میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو تعمیری کاروائیوں کی جانب راغب کرنے کی اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے فوج کی جانب سے ہفتہ کے روز ضلع کے درنگدورن علاقہ میں ایک کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا ۔ میچ کا آغاز قومی ترانہ کے ساتھ کیا گیا ۔اس مقابلہ میں کل ملا کر علاقہ کی چار ٹیموں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر نوجوانوں کی ایک بھاری تعداد شائقین کے بطور موجود تھی۔آخری میچ کھارے پوکھن ٹیم اور درنگدورن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو درنگدورن ٹیم نے جیت لیا۔شرکا اور شائقین نے فوج کی جانب سے اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے علاقہ کے نوجوانوں میں تقابلی کا جذبہ پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔