سرینگر// وادی اور جموں میں8ویں جماعت کے طلاب کیلئے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 22نومبر کو اردو و ہندی مضامین کے امتحانات ہونگے اور8دنوں تک جاری رہنے کے بعد29نومبر کو سوشیل سائنس مضمون کے ساتھ اختتام کو پہنچیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران کوویڈ سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا دورانیہ ایک گھنٹے کا ہوگا اور اس دوران امیدواروں کو’ ایم سی کیو‘ طرز کے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ ضلع انسٹی چیوٹ ایجوکیشن ٹرینگس کے پرنسپلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ساتھ ساتھ جوابی پرچوں کی جانچ کا کام بھی جاری رکھے تاکہ وقت پر نتائج کو منظر عام پر لایا جاسکے۔