لندن //پاپوا نیو گنی میں آنے والے 7شدت کے زلزلے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،زلزلہ کا مرکز چمبری جھیل تھی کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں کی عمارتوں میں دراڑیںآ گئیں ہیں جبکہ تباہی اور جانی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں ، زلزلے سے 23دیہاتوں کو نقصان پہنچا، 4افراد ہلاک اور کم از کم 17افراد زخمی ہوئے ہیں ،۔زلزلے سے متاثرہ علاقے میں 300سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں ، زلزلے کے علاقے کے دور دراز ہونے اور مواصلاتی لائنوں میں مسائل کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی کو سمجھنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،ریکٹر سکیل پر سات شدت کے زلزلے سے ملک کے پہاڑی علاقوں سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھربحیرہ عرب میں زلزلے کے 3جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3جھٹکوں کی شدت مختلف تھی جو کہ اڑھائی سے 3بجے کے دوران محسوس کیے گئے،زلزلے کا پہلا جھٹکا 2بج کر 34منٹ پر محسوس کیا گیا۔پہلے زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40کلو میٹر تھی،زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2بج کر 44منٹ پر آیا۔دوسرے زلزلے کی شدت 5.5اور گہرائی 10کلو میٹر تھی،زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.3اور گہرائی 60کلومیٹر تھی۔