عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں کے بھگوتی نگر میں واقع بیس کیمپ سے آج صبح کم از کم 7392 امرناتھ یاتری اپنی اگلی منزل پہلگام اور بالتال کے لیے روانہ ہوئے۔سیکورٹی فورسز کے ساتھ امرناتھ یاتریوں کا قافلہ صبح 4 بجے کے قریب سخت حفاظتی انتظامات میں بیس کیمپ سے نکلا اور پہلگام اور بلتل کی طرف روانہ ہوا۔یہ یاترا جموں، ادھم پور اور رام بن سے ہوتی ہوئی آسانی سے گزری۔