عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر نے ایک سال میں 7,000 سے زیادہ رجسٹرڈ وقف املاک کو کھو دیا، جو مسلمانوں کے خلاف “تازہ ترین دھچکا” ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے ایکس پر بتایا، “ملک بھر میں 3.55 لاکھ سے زیادہ وقف املاک غائب ہیں، صرف جموں و کشمیر نے نئے UMEED ڈیٹا بیس میں 7,240 اندراجات کو کھو دیا ہے۔ یہ خلا وقف اثاثوں کی شفافیت اور تحفظ کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔”اس نے مزید کہا”تشدد، انہدام اور حق رائے دہی سے محرومی کے نمونے کے ساتھ، وقف اراضی کاغائب ہونا مسلمانوں کے خلاف تازہ ترین ضرب کی طرح محسوس ہوتا ہے، یہ کہاں ختم ہوتا ہے؟” ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے 7 دسمبر کو ملک بھر میں رجسٹرڈ وقف املاک کا ڈیٹا شیئر کیا۔پوسٹ میں ان کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر میں 9 دسمبر 2024 کو 32,533 رجسٹرڈ جائیدادیں تھیں، جب کہ اس سال 7 دسمبر کو یہ 7,240 کم ہوکر 25,293 ہوگئیں۔