عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //سپریم کورٹ نے پیر کو وقف (ترمیمی )ایکٹ 2025 کے تحت وقف املاک کے رجسٹریشن کے لیے چھ ماہ کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواستوں پر غور کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے تجویز دی کہ درخواست دہندگان 2025 ایکٹ کے مطابق وقف ٹریبونل کے سامنے درخواستیں داخل کرکے مذکورہ راحت حاصل کریں۔عدالت عظمیٰ نے کہا، “چونکہ درخواست دہندگان کے لیے وقف ٹریبونل کے سامنے پہلے سے ہی ایک راحت دستیاب ہے، اس لیے وہ 6 دسمبر تک اس کا انتظارکر سکتے ہیں، جس کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے کہ جائیداد کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔”درخواست دہندگان کی طرف سے پیش ہونے والے وکلا نے عرض کیا کہ مسائل صرف عدالت عظمیٰ نے تاہم کہا کہ پورٹل پر وقف املاک کے اندراج میں حقیقی دشواری کا سامنا کرنے والا کوئی بھی درخواست دہندہ ٹریبونل سے آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کرسکتا ہے۔