سرینگر//جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سنیچر کوکئی کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم دیا۔حکم نامہ کے مطابق سیکریٹری جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن راجیش شرما کو تبدیل کیا گیا اور انہیں کسٹوڈین جنرل تعینات کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کسٹوڈین جنرل ثریا جبین کو تبدیل کیا گیا اور انہیں قبائلی امور ات محکمہ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سیاحت جموں راج کمار کٹوچ کو تبدیل کر کے سکریٹری ،جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن،جبکہ سیکریٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نسیم جاوید چودھری ڈائریکٹر سیاحت جموں تعینات کیا گیا ہے۔سیکریٹری رائل اسپرنگس گالف کورس سرینگر نزہت گل ، جن کے پاس مینیجنگ ڈائریکٹر وچیف ایگزیکٹو آفیسر گالف ڈویولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی اور کشمیر گالف کلب کا اضافی چارج بھی تھا ،کو تبدیل کرکے سیکریٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی بخشی جاوید ہمایوں ، اپنے فرائض کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹروچیف ایگزیکٹو آفیسر ، گالف ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی ، سیکریٹری رائل اسپرنگ گالف کورس سری نگر اور کشمیر گالف کورس کے عہدوں کا آئندہ احکامات تک اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
محکمہ پولیس میں 21ڈی ایس پی تبدیل
نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے21ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سید مجید موسوی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس سی آئی ڈی اونتی پورہ پلوامہ اور شوپیاں تعینات کردیا گیا ہے،جبکہ ، شفقت محمد نجار کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او حضرت بل تعینات کیا گیا ہے۔آرڈ رکے مطابق نثار احمد کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس سی آئی ڈی ،سی بی راجوری تعینات کیا گیا جبکہ سید سجاد حسین کا تبادلہ عمل میں لاکرڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ایس ایس جی تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ راشد یونس کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کپوارہ جبکہ ،نواز احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ہیڈ کوارٹر پونچھ اور شہزادہ کبیر متوکو ایس ڈی پی او گندوہ تعینات کردیا گیا ۔مدثر احمدترمبو کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس آئی آر 9 ویں بٹالین ، اعجاز احمد کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس پی سی لولاب ، سوراب پرشار کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس پروویژن پولیس ہیڈ کوارٹرکیو تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب حسین شاہ کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ٹریفک راجوری، پونچھ ، شازیہ اختر کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ایس سی آر بی جموں ، تنویر احمد جیلانی کو ایس ڈی پی او منججکوٹ ، محمد نواز کھنڈے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس پی پی سری اور مدثر حسین ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس جے کے اے پی4ویں بٹالین سیکورٹی تعینات کیا گیا۔ روہت چڈگل کو تبدیل کر کے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس سی آئی ڈی، ایس بی ہیڈ کوارٹر جموں ، سید پیرزادہ مجاہدالحق کو ایس ڈی پی او نوگام ، ساحل مہاجن کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس ہیڈ کوارٹر ادھم پور تعینات کیا گیا ہے ۔عارف حسین ملک کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس سری نگر ، ایشان گپتا کو ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس پی سی دونو اور محمد زبیر مرزا کو تبدیل کرکے ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس18ویں بٹالین تعینات کیا گیا۔