یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستان میں 5جی مقابلہ اب صرف لانچ تک محدود نہیں رہا ملک کے سرکردہ ٹیلی کام آپریٹرز ریلائنس جیو اور بھارتی ایرٹیل نے 5جی کیلئے مختلف حکمت عملی اپنائی جیو نے شروع سے ہی مکمل طور پر اسٹینڈ ایلون(ایس اے)5جی نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کی، جب کہ ایئر ٹیل نے نان اسٹینڈ (این ایس اے)ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے خدمات کا آغاز کیا۔ یہ فرق اب صارف کے تجربے میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔اوپن سگنل ڈیٹا کے مطابق جیو کے 5جی سبسکرائبرز اپنے کل موبائل وقت کا 67.3 فیصد 5 جی نیٹ ورک پر صرف کرتے ہیں، جب کہ 5 جی سگنل کی دستیابی 68.1 فیصد ہے۔ یہ تنگ فرق بتاتا ہے کہ جیو کا نیٹ ورک کوریج کو موثر استعمال میں تبدیل کرنے کے قابل ہے۔ اس کے مقابلے میں ایئرٹیل، 66.6 فیصد کی 5 جی سگنل کی دستیابی کے باوجود، اس کے 28 فیصد صارفین کے لیے صرف 5جی استعمال ہے، جس کی بڑی وجہ اس کے 4جی پر منحصر NSA نیٹ ورک ہے۔ ووڈا فون آئیڈیانے مارچ 2025 میں ممبئی میں 5جی سروسز کا آغاز کیا اور نیٹ ورک ابھی ابتدائی دور میں ہے، جس کے نتیجے میں 5 جی کا حقیقی استعمال محدود ہے۔ بی ایس این ایل، اس دوران، 5 جی سے پہلے اپنے مقامی 4جی نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اس نے تقریبا 98,000 ،5Gریڈی ٹاور نصب کیے ہیں، اور اس کی لانچنگ 2026 میں شیڈول ہے۔