سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 51دنوں کے بعد روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1000سے کم ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران40ہزار136تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12سفر کرنے والوں سمیت 977افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں(اس سے قبل 12اپریل کو کورونا متاثرین کی تعداد 991تھی جبکہ اس دن کوئی بھی موت نہیں ہوئی)۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 1ہزار 467ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 16افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4090تک پہنچ گئی۔ پیر کو جموں و کشمیر میں سفر سے لوٹنے والے12 سمیت 977افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ، جن میں 288جموں جبکہ 689کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 689افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 685افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 689افراد میں سرینگر میں 161، بارہمولہ میں 44، بڈگام میں 103، پلوامہ میں 95، کپوارہ میں 107، اننت ناگ میں 66، بانڈی پورہ میں35،گاندربل میں 42،کولگام میں 28 اور شوپیان میں صرف 8متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 86ہزار 290ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 9افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں 2،سکمز صورہ میں 1،جی ایم سی بارہمولہ میں 4،سی ڈی اسپتال میں 1 اور جی ایم سی اننت ناگ میں 1شخص فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2100کا ہندسہ پار کرکے 2102ہوگئی ہے۔ جموں میںاتوارکو288فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے8بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ280فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے288متاثرین میں جموں میں100، ادھمپور میں34، راجوری میں29، ڈوڈہ میں36، کٹھوعہ میں7، سانبہ میں18 کشتواڑ میں17، پونچھ میں12 رام بن میں22اور ریاسی میں13افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد115177ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں3،ژچگی اسپتال ستواری میں 1، ڈی ایچ کشتواڑ میں 2اور سی ایچ ادھمپور میں 1شخص فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1988 ہو گئی ہے۔