عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کپوارہ کے ٹنگدار کرناہ کے مرکزی بازار میں جمعہ کے روز ایک مسافر کیب دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں ایک کیبزیر رجسٹریشن نمبر JK09D 6848پہلے ایک آلٹو 800 زیر رجسٹریشن JK01L 2792اور ایک اسکارپیو زیر رجسٹر یشن نمبر HR26CA4265سے ٹکر اگئی بعد ازاں دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پرسب ضلع اسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیازخمیوں کی شناخت شبیر احمد ولد یعقوب ساکن بہادرکوٹ ،کیب ڈرائیور، کلثومہ بانو دختر غلام یامین ساکن بہادرکوٹ، نسیم احمد ولد مہر دین ساکن سیماری، رمن دیپ کور زوجہ کلجیت سنگھ ساکن تربونی، کلجیت سنگھ ولد موتی سنگھ ساکن تربونی اور سید اعجاز ولد محبوب حسین ساکن گنڈی سیدیاں کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔ادھرسرینگر میں کل ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر لفٹ گرنے سے بنگلورو کے 6 سیاح زخمی ہو گئے، اور بعد میں انہیں علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال بارزولہ منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ حیدر پورہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں سیاحوںکا یہ گروپ ٹھہرا ہوا تھا۔ زخمیوں کو ٹانگوں اور جسم کے نچلے حصے میں مختلف درجات کے زخموں کے ساتھ ہسپتال لایا گیا۔زخمیوں کی شناخت 65 سالہ ونکٹیش ولد منی تھمایاولدمنی تھمایا، ڈی منگولا، آر ایل مورتی کی بیوی؛ کشلا، جیرام کی بیٹی؛ پنکجا، وینکٹلکشما، چنیا کی بیوی؛ اور سوبھاگیہ ساکانی بنگلورو کے طورپرہوئی ہے اور واقعہ کے وقت ہوٹل میں عارضی طور پر مقیم تھے۔