عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کی حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں فوری طور پر تین جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق ردوبدل میں محکمہ داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں کلیدی عہدوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ انتظامی سیٹ اپ کے اندر دوبارہ صف بندی کی نشاندہی کرتا ہے۔حکم نامے کے مطابق، رنجیت سنگھ، جے کے اے ایس، حکومت کے سپیشل سکریٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ کرکے لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ویبھو کوہلی، جے کے اے ایس، جو لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے ایکسائز کمشنر، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ سباش چندر چھبر، کی جگہ لے گا، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔